2

میرے شوہر ریمبو مجھے اکشے کمار کی طرح لگتے تھے’ صاحبہ

لاہور (شوبز نیوز)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل کا کہنا ہے کہ شوہر ریمبو(افضل خان)مجھے اکشے کمار کی طرح لگتے تھے۔اداکارہ صاحبہ افضل نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران اپنی اور ریمبو کی محبت کی کہانی سے متعلق اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ میں دکھنے سے زیادہ ریمبو کی خوبیوں کو پسند کرتی تھی، وہ پاکیزہ روح تھے اور مجھے ان کی عادات پسند تھیں، اس وقت وہ مجھے ان کی عادات پسند تھیں، اس وقت وہ مجھے اکشے کمار کی طرح لگتے تھے اور میں اکشے کی بہت بڑی مداح ہوں۔ ریمبو نے شادی سے پہلے میرے لیے صاحبہ او صاحبہ گنگنایا، پھول تحفے میں دینا، اس کے بعد فلم ہاتھی میرے ساتھی کی شوٹنگ کے دوران میری جان بچائی۔اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے بعد رشتے مزید گہرے ہوتے جاتے تو شاید ہم ایک دوسرے کو بھول جاتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں