4

T20ورلڈ کپ میں شرکت یا بائیکاٹ،36گھنٹوں میں فیصلہ متوقع

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی یا نہیں اس بارے میں حکومت پاکستان فیصلہ اگلے 36 گھنٹے میں کرے گی۔ محسن نقوی نے پیر تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ ہفتے کو پاکستان ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ کی کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی گئی۔کٹ کی رونمائی لاہور میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کے بعد ہونی تھی جسے نا گزیر وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کیا گیا۔ کٹ کی رونمائی کی منسوخی کی وجہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تاحال ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ ہونا بھی ہو سکتا ہے تاہم پی سی بی حکام اس بارے میں خاموش ہیں۔ ممکنہ طور پر پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ پیر کو کولمبو روانہ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں