4

گنے چوری سے روکنے پر مزدوروں نے ٹھیکیدار مار ڈالا

ماموں کانجن(نامہ نگار) گنا چوری کرنے پر لیبر کے درمیان لڑائی ،جس کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا،پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتا یا گیا ہے کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گاں 500گ ب میں ٹھیکیدار محمد عمران ولد برہان لیبر سے کماد کی کٹائی کروا رہا تھا کہ لیبر کے افراد نے فصل کماد کے چارے میں گنے چھپا لئے۔ اسی بات پر ان کی آپس میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر ٹھیکیدار عمران کو لیبر نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا عمران موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔مقامی پولیس تھانہ ماموں کانجن نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی اور واقعہ کا سات افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں