1

FBRکا بڑا ایکشن،ٹیکس چوری پر گارمنٹس کی2برانچز سیل

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کیخلاف بڑا ایکشن ، گارمنٹس کی دو برانچزکو سیل کردیا ۔تفصیلا ت کے مطابق چیف کمشنر ایف بی آر فیصل آباد ڈاکٹر شاہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنران لینڈ ریونیو کی ٹیم نے خفیہ چیکنگ کی تو کاروباری گروپ ابراہیم ٹیکسٹائل کی گارمنٹس کی دو برانچزاے بی سی روڈ اورصابر پلازہ سمن آباد میںپوائنٹ آف سیلز کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر ان برانچز کو سیل کر دیا گیا۔ ایف بی آر کی جانب سے سیل کی گئی برانچز کو لاکھوں روپے کے جرمانہ کا امکان ہے ۔چیف کمشنر ڈاکٹر شاہ خان ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس چوری میں ملوث پوائنٹ سیلز کو سیل کر رہے ہیں کسی کو بھی ٹیکس چوری کی اجازت نہیں دی جا ئیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں