5

صفدر آباد میں شب بیداری کا پروگرام ترتیب دیدیا گیا

صفدرآباد(نامہ نگار)شب برات کے موقع پرمورخہ 3 فروری 2026 ء بروز منگل جامع مسجد مدنی کمیٹی روڈمدنی محلہ صفدرآباد میں شب بیداری کا پروگرام ترتیب دے دیا گیا۔نماز عشاء کے بعد شب برات کی فضیلت پر علامہ حافظ محمد شاہد حسین تاج نقشبندی خطیب مدنی مسجد اور علا مہ محمد یامین بھٹی کا بیان ہو گا،نماز تسبیح پڑھی جائے گی اس کے بعد صلوٰة الخیر (100 رکعات نماز نفل)با جماعت ادا کی جائے گی،یہ نماز دودو رکعت ادا ہو گی،ہر رکعت میں گیارہ بار سورہ اخلاص پڑھی جائے گی۔اس نماز کے بعد ذکر کی محفل ہو گی،دعااور لنگر شریف کے بعدمرکزی قبرستان جا کراہل قبور تمام مومنین مومنات،مسلمین مسلمات،امت محمدیہ ۖکی مغفرت کے لئے دعا مانگی جائے گی۔مسجد ساری رات عبادات کے لئے کھلی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں