5

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا سرکاری ہسپتالوں کی انسپکشن کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے۔انہوں نے الائیڈ ہسپتالII کا اچانک دورہ کیا اورصفائی کی ناقص صورتحال پر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ(پی ایم یو)کے ٹھیکیدار کو2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے وارننگ بھی دی۔انہوں نے وارڈز میں بیڈشیٹس صاف نہ ہونے پر برہمی کا اظہاراورگندی بیڈشیٹیس اپنی موجودگی میں تبدیل کرائی اور دوبارہ شکایت پر سخت ایکشن کی تنبیہہ کی۔کمشنر نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت،ادویات ہسپتال سے ملنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے مشینری کے فعال ہونے کی تسلی کی جبکہ ہسپتال میں آگ بجھانے والے آلات کی دستیابی اور فنکشنل ہونے کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں مریضوں کو معیاری علاج اور تیز رفتار طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ برداشت نہیں۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سخت ترین ہدایات پرڈویژن بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں وایجنسیز کو واضح ترین ہدایات جاری کی گئی ہیں جس پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر) ندیم ناصر کے ہمراہ واسا کی زیر تعمیر سائٹس کا دورہ کیا۔وہ سمندری روڈ،جڑانوالہ روڈ اور ستیانہ روڈ پرگئے اور منصوبوں پر جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ عوامی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے لہذازیرتعمیر سائٹس کو نشان لگا کر سیل رکھیں۔کمشنر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منصوبوں کو مون سون سے قبل مکمل کرنے کا ٹاسک بھی دیا۔دریں اثنا کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے جیل روڈ،مال روڈ کا دورہ کیااور ڈویژنل انتظامیہ کی زیر نگرانی شہر کی سڑکوں کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اسفالٹ بچھانے کے جاری کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔کمشنر نے بتایا کہ شہر میں دوسرے مرحلہ میں مرکزی اور اندرونی33 سڑکوں اور روڈز پر کام جاری ہے جبکہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے زیراہتمام12 مین روڈز کی کارپٹنگ کا کام بھی تکمیل کے مراحل میں ہے جس کی بدولت شہریوں کو آمدروفت کی معیاری اور آسان سہولیات کی فراہمی یقینی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں