2

ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز کون کرے گا’ سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ کی پیشگوئی

کینبرا (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ اسکورر ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی ریویو کے تازہ ترین ایڈیشن میں رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ابھیشیک ایک سٹار ہیں، وہ اس ٹورنامنٹ میں اسکورنگ چارٹس میں ٹاپ کریں گے اور ایسا کرنے میں آئی سی سی ٹورنامنٹس کا تجربہ نہ ہونا رکاوٹ نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے تجربے کا نہ ہونا ایک مثبت پہلو ہے، وہ لیڈنگ رنز سکورر اور ممکنہ طور پر ایونٹ کے بہترین کھلاڑی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بلے باز ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بھارت کو ہرانا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں