12

لائبہ خان نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کر دیں

کراچی(شوبزنیوز)اداکارہ لائبہ خان کی شوہر کے ساتھ ہلدی ایونٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر لائبہ خان کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں شوہر جواد کے ساتھ ہلدی ایونٹ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ایک تصویر میں لائبہ اور جواد ایک دوسرے کو ہلدی لگا رہے ہیں ، دوسری تصویر میں وہ کرسی پر پاؤں رکھ کر پوز دے رہی ہیں جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ کی بہن ایمان خان بھی موجود ہیں۔ہلدی ایونٹ کے موقع پر لائبہ خان اورنج کڑھائی سے مزین لباس پہن رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر نے اس موقع پر کریم کلر کے کرتے پاجامے کا انتخاب کیا ہے۔لائبہ خان نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ ہلدی ایونٹ کیلئے تیار ہورہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں