5

شاہ رخ’ گوری کی شادی بارے بھارتی اداکارہ نیلم کا اہم انکشاف

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ نیلم کوٹھاری نے شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ نے بالی ووڈ کی سب سے مشہور محبت کی کہانی، شاہ رخ خان اور گوری خان، کے پیچھے چھپا راز بتایا اور کہا کہ ان کی رومانس کی وجہ دراصل وہ خود تھیں۔بھارتی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق نیلم نے کہا کہ کچھ مہینے پہلے شاہ رخ مجھ سے کہہ رہے تھے، تم جانتی ہو نیلم، گوری اور میری شادی کی ایک وجہ تم بھی ہو۔کنگ خان نے نیلم کو اس خوبصورت کہانی کی تفصیل بھی بتائی۔ نیلم کے مطابق وہ مجھے بتا رہے تھے کہ جب میں فلمیں کر رہی تھی تو وہ میرے بہت بڑے مداح تھے اور گوری بھی میری بڑی فین تھیں۔ اس لیے وہ دونوں میری فلمیں اکٹھے دیکھا کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں