ڈاکوؤں ،چوروں نے پولیس کو ”بے بس ”کردیا ‘مزید47وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ مزید 47 وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود جرائم پیشہ گروہوں کو نہ پکڑ سکی’ شہریوں میں خوف وہراس۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں ڈاکے اور چوریاں معمول بن گیا’ مزید 47 وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی’ طلائی زیورات اور قیمتی سامان چھین لیا گیا’ ملت ٹائون کے علاقہ میں شاہد سے 45ہزار نقدی جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ گندہ نالہ کے قریب ظہور احمد سے دس لاکھ کی رقم چھین لی گئی’ مذکورہ شہری بینک سے رقم لیکر گھر جانے والے راستے پر جا رہا تھا کہ اسے ہراساں کر کے لوٹ لیا گیا’ 82 ج ب میں لیاقت’ محمدی چوک میں احمد’ 121 گ ب میں غلام سرور’ 39 گ ب میں ابرار حسین’ 229 رب میں سجاد حسین’ 382 گ ب میں عبداﷲ’ عوامی ٹائون میں زاہد سے نقدی وقیمتی سامان چھین لیا گیا’ چک نمبر 72 ج ب میں اکرام اور 232 گ ب میں احمد سے موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں’ 226 گ ب میں فیاض کی ٹریکٹر ٹرالی حویلی کے باہر سے چوری کر لی گئی’ کوہ نور پلازہ کے باہر سے عبدالرحمن’ نشاط آباد سے احتشام الحق’ شمس آباد میں اقبال’ الائیڈ ہسپتال سے حیات’ فرید ٹائون میں عنصر’ صدر بازار غلام محمد آباد میں ابرار’ امین پور بازار سے توصیف’ ڈجکوٹ روڈ سے پرویز جبکہ جڑانوالہ میں ثاقب عرفان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں’ حیدرگارڈن میں عمیر’ 263 گ ب میں اسامہ’ 266 رب میں کاشف’ 216 گ ب میں سیرت عباس’ ٹوٹیاں والا کھوہ میں فہد حسین’ 219 رب میں راشد’ رشید چوک میں پروین’ 64 گ ب میں شوکت’ بجلی گھر سٹاپ سے محمد خان’ سفیان جبکہ 225 رب میں عبداﷲ کے گھروں ودکانوں کے تالے توڑ کر نقدی’ طلائی زیورات’ مویشی’ موبائل فونز ودیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود جرائم پیشہ گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔ شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا اور انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں