4

پاکستان63فیصد شرح خواندگی کیساتھ جنوبی ایشیاء میں سب سے پیچھیہے

لاہور(بیورو چیف)فافن نے جنوبی ایشیائی ممالک پر جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی شرح خواند گی 63فیصد ہے،جو جنوبی ایشیا ئے کے دیگرممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے، 2018-19 کے مقابلے میں شرح خواندگی میں صرف 3 فیصد اضافہ ہوا ہے جو انتہائی سست پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مردو ں کی شرح خواندگی 73فیصد جبکہ خواتین کی شرح خواندگی صرف 54فیصدہے،جو واضح صنفی عدم مساوات کوظاہرکرتی ہے،صوبائی سطح پرپنجاب میں شرح خواندگی سب سے زیادہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ بلوچستان میں یہ شرح سب سے کم 49 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیامیں مالدیپ 98 فیصدشرح خواندگی کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ سری لنکامیں شرح خواندگی 93 فیصد،بھارت میں 87 فیصد اوربنگلا دیش میں 79 فیصد ہے،خطے کی اوسط شرح خواندگی 78 فیصد ہے،جبکہ پاکستان اس اوسط سے بھی خاصا پیچھے ہے۔ فافن کے مطابق نوجوانوں میں شرح خواندگی 77 فیصد جبکہ بالغ آبادی میں یہ صرف 60 فیصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں