4

علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی

چنیوٹ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کا دورہ، طبی و انتظا می امور کا تفصیلی جائزہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر، ایم ایس ڈاکٹر الطاف بھوانہ و دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی، لیبارٹری اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا،ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ حکومت عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنانے کی ہدایت بھی کی، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں برن یونٹ کابھی افتتاح کیا اور اس میں تمام تر مشینری و عملہ کی تعیناتی بارے ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں