2

کینسر جیسے مرض کا شکار بنانیوالی 10عام وجوہات

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر کسی فرد کو کینسر سامنا ہو تو اس سے مکمل صحتیابی کا امکان تو ہوتا ہے مگر اس صورت میں اگر اس کی تشخیص جلد ہوجائے، جبکہ بیماری کا علاج بہت تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے۔مگر اب تک طبی ماہرین یہ تعین نہیں کرسکے کہ کس فرد میں کینسر کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔تاہم کینسر کا خطرہ بڑھانے والے چند عناصر کی ضرور نشاندہی ہو چکی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ کس فرد میں اس بیماری کا خطرہ زیادہ ہے۔اس حوالے سے اب تک جو کچھ سائنسدان جان چکے ہیں وہ تفصیلات درج ذیل ہیں۔دماغ کے لیے ایسی تباہ کن عادات جو بیشتر افراد اپنا لیتے ہیں’ عمر میں اضافہ کینسر کا خطرہ بڑھانے والا سب سے بڑا عنصر تصور کیا جاتا ہے۔درحقیقت عمر کو کینسر کی متعدد اقسام سے منسلک کیا جاتا ہے اور کینسر کے لگ بھگ 50 فیصد مریضوں کی اوسط عمر 66 سال ہوتی ہے۔مگر یہ واضح رہے کہ کینسر کا سامنا کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے مگر پھر بھی عمر میں اضافے کو اس بیماری کا خطرہ بڑھانے والا سب سے بڑا عنصر تصور کیا جاتا ہے۔ورم ہمارے جسم کا ایک عام ردعمل ہوتا ہے جو مختلف ٹشوز کی انجری پر متحرک ہوتا ہے۔ورم کے باعث ایسے کیمیکلز کا اخراج ہوتا ہے جو متاثرہ ٹشوز تک پہنچتے ہیں اور خون کے سفید خلیات ایسا مواد تیار کرتے ہیں جو خلیات کی نشوونما اور تقسیم کا کام کرتے ہیں، جس سے انجری ٹھیک کرنے میں مدد ملتی ہے۔جب متاثرہ حصہ ٹھیک ہو جاتا ہے تو یہ عمل تھم جاتا ہے۔ایک عام غلطی جو کم کھانے یا ورزش کرنے کے باوجود موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہیمگر دائمی ورم کے دوران یہ عمل ہر وقت جاری رہتا ہے اور اس کے نتیجے میں مدافعتی نظام بہت زیادہ متحرک ہو جاتا ہے جس سے ڈی این اے کو نقصان پہنچتا ہے اور کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔متعدد تحقیقی رپورٹس میں غذائی عادات اور کینسر کے خطرے میں اضافے یا کمی کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا ہے۔اس حوالے سے ابھی ٹھوس طور پر تو ثابت نہیں ہو سکا کہ کونسی غذا کینسر کا شکار یا اس سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے مگر یہ ضرور معلوم ہوا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاں کا زیادہ استعمال ممکنہ طور پر کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔الٹرا پراسیس غذاں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ موجودہ عہد میں ان غذاں کا استعمال بہت زیادہ ہو رہا ہے جبکہ سرخ گوشت کے زیادہ استعمال کو بھی کینسر سے منسلک کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں