2

کراچی ایئرپورٹ کی توسیع کا منصوبہ

کراچی(بیوروچیف)پاکستان ایئرپورٹ ا تھا رٹی نے کراچی ائیرپورٹ کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے توسیعی منصوبے کیلئے100ارب روپے مختص کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ توسیعی منصوبے میں نئی ٹرمینل بلڈنگ، کارگو ویلیج سمیت دیگر تعمیرات ہوں گی اور اس کے لیے پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی انتظامیہ نے توسیعی منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نیا ماسٹر پلان بھی توسیع منصوبے کا حصہ ہوگا، جس میں نئے کنٹرول ٹاور، فائر اسٹیشن سمیت ڈومیسٹک ٹرمینل بلڈنگ توسیعی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں