6

ایشین ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 لاہور میں ہو گی

لاہور (سپورٹس نیوز) ایشین ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2026پاکستان کے شہر لاہور میں 10سے 15مئی تک منعقد ہوگی۔ اس بین الاقوامی ایونٹ میں ایشیا بھر سے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے جو روایتی کھیل ماس ریسلنگ میں اپنی مہارت، طاقت اورصلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے ۔ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نواب فرقان خان اور پنجاب ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ثاقب وسیم نے کہا ہے کہ لاہور میں چیمپئن شپ کا انعقاد پاکستان کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے اور یہ ایونٹ پاکستانی کھلاڑیوں کو ایشیائی سطح پر اپنی محنت اور مہارت منوانے کا سنہری موقع فراہم کرے گا۔ ہم سب مل کر پاکستان کی ماس ریسلنگ میں مہارت اور روایت کو ایشیا اور دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تمام کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی تیاری فوری طور پر شروع کریں۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ قومی ٹرائلز کی تیاری ابھی سے شروع کریں تاکہ وہ پاکستان کی نمائندگی فخر کے ساتھ کر سکیں۔ علاوہ ازیں پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے مطابق ٹیم پاکستان کے ٹرائلز مارچ 2026 کے آخری ہفتے میں منعقد کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں