2

ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی بے تکلفی پر سوشل میڈیا پر تبصرے

کراچی (شوبز نیوز) کراچی میں معروف فیشن ڈیزائنر عمر عالم کی شادی کی تقریب سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بن رہی ہے جہاں شوبز انڈسٹری کی کئی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔اس تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار یاسر حسین کی ایک خوشگوار ملاقات کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں جن پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا،تقریب میں ہانیہ عامر اور یاسر حسین طویل عرصے بعد ایک دوسرے سے ملے،دونوں کو بات چیت کرتے، پرانی یادیں تازہ کرتے اور خوشی کا اظہار کرتے دیکھا گیا، ہانیہ عامر سرخ روایتی لباس میں نظر آئیں جبکہ یاسر حسین نے شیروانی پہن رکھی تھی، ان کی دوستانہ گفتگو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔وائرل ویڈیوز کے بعد سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے اس ملاقات کو ناپسند کیا، کئی صارفین نے ہانیہ عامر کی شادی شدہ مرد کے ساتھ اس طرح کی بے تکلفی پر تنقید کی اور فاصلے برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، کچھ صارفین نے اداکارہ اقرا عزیز کی تقریب میں عدم موجودگی پر بھی سوال اٹھائے۔سوشل میڈیا پر یہ رائے بھی سامنے آئی کہ ہانیہ عامر ہر تقریب میں حد سے زیادہ خوش مزاج اور بے تکلف نظر آتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں