1

”میرا لیاری” فلم علاقے کے مثبت چہرہ کو اجاگر کریگی

کراچی (شوبز نیوز) صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے میرا لیاری” فلم کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم میں لیاری کے اصل چہرے کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس کی ریلیز کا فیصلہ متعلقہ بورڈ کرے گا۔سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی فلم اسکول کورنگی کاز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا کی تیار کردہ فلموں کی اسکریننگ دیکھی اور ابھرتے ہوئے فلم سازوں سے تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر فلم سازی سے وابستہ طلبا و طالبات نے اپنے تخلیقی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں