1

موٹر سائیکل میں چادر پھنسنے سے گرنیوالے نوجوان کو ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالا

جڑانوالہ(نامہ نگار) موٹر سائیکل میں چادر پھنسنے سے سڑک پر گرنیوالا 28سالہ نوجوان پیچھے سے آنیوالے ٹریکر ٹرالی کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا ٹریفک حادثہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 28سالہ آصف موٹر سائیکل پر سوار ہو کر حسین شوگر ملز کی جانب سے چک نمبر 128گ ب کی جانب جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل میں چادر پھنسنے سے سڑک پر گر گیا اور پیچھے سے آنیوالی ٹریکر ٹرالی تلے آ کر جاں بحق ہو گیا اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونیوالے شخص کی ڈیڈ باڈی کو پولیس تھانہ سٹی کے حوالہ کیا پولیس تھانہ سٹی نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں