1

”یوم یکجہتی کشمیر کبڈی کلب”5فروری کو کانٹے دار مقابلے ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ایف ڈی اے اور ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ”یوم یکجہتی کشمیر کبڈی کپ” 5فروری بروز جمعرات کو ایف ڈی اے سٹی سرگودھا روڈ کے گرائونڈ میں منعقد ہوگا جس میں کبڈی کی چار نامور ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ہائوس آف شیر پنجاب کبڈی کلب، سانجھا پنجاب کبڈی کلب، ننکانہ صاحب کبڈی کلب اور مزمل بوٹا آزاد کبڈی کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ”یوم یکجہتی کشمیر کبڈی کپ جیتنے والی ٹیم کے لئے تین لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا ہے جبکہ دوسری پوزیشن کی حامل ٹیم کو دو لاکھ روپے کا انعام ملے گا، اسی طرح تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں ایک ایک لاکھ روپے انعام کی حق دار ہوں گی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے یوم یک جہتی کشمیر کبڈی کپ کے احسن انداز میں انعقاد کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر/ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ii سہیل مقصود پنوں، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ و دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن طیب گیلانی نے حصہ لینے والی کبڈی ٹیموں کی تفصیلات اور ضروری انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان ٹیموں میں کبڈی کے انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہیں اور شائقین کو کاٹنے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر سہیل مقصود پنوں نے بتایا کہ کشمیر کبڈی کپ کے انعقاد کے لئے ایف ڈی اے سٹی کے ڈی بلاک میں واقع ٹینکی والی گرائونڈ کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ہدایت کی کہ کشمیر کبڈی کپ کے عمدہ انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے مربوط حکمت اختیار کی جائے اور ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے منتظمین سے قریبی رابطہ رکھنے کے علاوہ سٹاف کی ڈیوٹیز تفویض کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں