1

تیز رفتار بس رکشہ سے ٹکرا گئی،6افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے رجانہ میں تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر کے باعث تین خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سمندری روڈ پر فیصل آباد سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس رکشہ سے ٹکرا گئی، حادثے میں رکشے کو شدید نقصان پہنچا جبکہ حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہو گیا۔حادثہ کے نتیجہ میں طلحہ، بلال شفیق، حمیرا،نادرہ، لبنیٰ اور حنیف موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں