7

ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی رانا ثناء اللہ خاں سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیر اعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں سے ملاقات’ ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفدمیں چیئرمین غلام دستگیر، چیف آرگنائزر ظفران سرور، صدر میاں صغیر سانول’ چیئرمین الیکشن کمیشن نعیم شاکر، چیئرمین مجلس عاملہ عمران مان’ سیکرٹری عدیل زاہد مان، سینئر نائب صدر صوبیہ مظہر،جوائنٹ سیکرٹری رضوان عاجز ،لیگل ایڈوائزر میاں عمیر ایڈووکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری حماد چیمہ،آفس سیکرٹری فردان سعیدا و ردیگر عہدیداران و ممبران شامل تھے۔وفد میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ملاقات کے دوران ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ تحفظ، اظہارِ رائے کی آزادی اور ڈیجیٹل صحافت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے ڈیجیٹل جرنلسٹس کے کردار اور درپیش چیلنجز سے سینیٹر رانا ثناء اللہ خان کو آگاہ کیا۔اس موقع پر سینیٹر رانا ثنا اللہ خاں نے ڈیجیٹل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آزاد اور مضبوط صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔وفد نے ملاقات پر سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں