GCیونیورسٹی کا ممبرسنڈیکیٹ نامزد ہونا اعزاز ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میاں طاہر جمیل ایم پی نے کہا کہ میری نامزدگی کا نوٹیفکیشن سپیکر صوبا ئی اسمبلی کی ہدایت پر سیکرٹری صوبائی اسمبلی نے رجسٹرار جی سی یونیورسٹی کے نام جاری کر دیا ہے’ میں اپنی نامزدگی کے دوران یونیوسٹی کی مختلف ذمہ داریاں ادا کروں گا’ انہوں نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی کا ممبر سنڈیکیٹ نامزد ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے’ انشاء اللہ میں اپنے کام سے ثابت کروں گا کہ میرا انتخاب درست تھا’ میاں طاہر جمیل نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں بہترین کام کر رہی ہے’ مسلم لیگ (ن) کے کارکن ماسٹر جمیل نے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 115 میاں طاہر جمیل کا جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا ممبر سنڈیکیٹ نامزد ہونا نیک شگون ہے’ ان کی نامزدگی سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے’ ہمیں امید ہے کہ میاں طاہر جمیل اپنی نامزدگی کے دوران جی سی یونیورسٹی میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے اور یونیورسٹی کے مسائل کو حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں