محکموں کو ترقیاتی سکیموں پر حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ عوام کو سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فیصل آباد سمیت پنجا ب بھر کے واسا سسٹم کو اپ گریڈ کر نے کیلئے200ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پروگرام سے مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماں بیٹی کے مین ہول میں گرکرجاں بحق ہونے کے واقع جس طرح سخت نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف جوفیصلے کئے ہیں اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار وزیراعلیٰ ہیں۔ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے آفیسرز متحرک ہوئے ہیں مین ہول میں گرنے سے ہونے والی اموات کے ذمہ دار قانون کی گرفت نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شہریوں کوپینے کے صاف پانی اور سیوریج کی معیاری سہولیات کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کے لئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں واساز کے لئے 200۔ ارب روپے کا ڈویلپمنٹ پروگرام جاری کیا ہے جس سے سیوریج سسٹم اور واٹر سپلائی کی سکیمیں زیر تکمیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واساسمیت تمام محکموں کو ترقیاتی سکیموں پر حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ کسی قسم کا حادثہ رونما نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں