KPکے عوام کی خدمت کرنا حکومت کا فرض ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی خیبرپختو نخوا سہیل آفریدی کی ملاقات جمہور یت کے استحکام اور دہشت گردی کے خلاف متحدہونے کے لیے مثبت ثا بت ہو گی۔ ملک میں قانون کی حکمرانی اور خبیرپختونخواوبلوچستان میں دہشتگردی ختم کرنے کے لیے وفا ق اورصوبوں کامتحد ہو نا ضر و ر ی ہے ایسے حالات میں سیاسی تحریک ضروری نہیں۔ ان کاکہناتھاکہ وزیر اعلی کے پی کاملک اور اداروں کے لیے اکھٹے چلنے کاعزم مثبت سوچ ہے۔ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم کابھی دہشت گردی کے ناسور کے خلاف ایک ساتھ چلنے کا عزم پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی طرف سے صوبے کے لیے پیش کئے گئے مطالبات تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاق اور صوبے کے درمیان روابط اور این ایف سی کے ایشو پر بات ہونی چاہئے۔ کے پی کا جو حصہ ہے اسے ملنا چاہیے،خیبر پختون خوا کے عوام کی خدمت کرنا حکومت پاکستان کااولین فرض ہے۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے اگربیرون ملک بھیجنا ضروری ہے تو وفاقی حکومت اس پرغورکرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں