گورنمنٹ گریجویٹ کالج گوجرہ میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

گوجرہ (نامہ نگار)گورنمنٹ گریجویٹ کالج گوجرہ میں ایک محفل مشاعرہ زیر سرپرستی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حق نواز دانش منعقد ہوا۔ جس کی صدارت معروف ادبی شخصیت محترمہ ریحانہ قمر آف امریکا نے کی۔ مہمانان اعزاز پروفیسر تجمل حسین پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج گوجرہ، پروفیسر محمد ادریس، اسد خان اسد ٹوبہ، محترمہ شکریہ نجفی مرید والا، پروفیسر مدثر علی، فاخر چودھری ٹوبہ، عاطر الفیحانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عدنان آسی، تبسم بٹالوی، تھے۔ پروگرام شعبہ نفسیات کے زیر انتظام ہوا۔ پروفیسر عاصم علی اور پروفیسر محمد ندیم نے اس مشاعرہ کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ طلبہ و طالبات نے اقبال ہال میں شاعروں کو خوب داد سے نوازا۔ مشاعرہ کے اختتام پر پرنسپل ڈاکٹر دانش اعوان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں