1

کاشتہ گندم کی فصل کو دوسرا پانی 80تا90دن بعد لگائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان، کماد، مکئی اور کپاس کے بعد کاشتہ گندم کی فصل کو دوسرا پانی 80 تا90دن بعد لگائیں۔اس وقت فصل کا سٹہ بن رہا ہوتا ہے اور باہر نکلنے کے مراحل میں ہوتا ہے اس لئے اگر اس مر حلے پر پانی نہ دیا جائے تو سٹہ چھوٹا رہ جاتا ہے اور اس میں دانوں کی مقدار کم رہ جاتی ہے جس سے پیداوار میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔گندم کی پچھیتی کاشت کے لئے دوسرا پانی 70تا 80دن بعد گوبھ کے وقت لگائیں۔کاشتکار گندم کی فصل کو پانی لگاتے وقت محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کو مدِ نظر رکھیں۔کاشتکار فصل کی حالت اور موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر آبپاشی کے شیڈول میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ اگر پہلی آبپاشی میں تاخیر ہوگئی تو جلد از جلد آبپاشی کریں۔آبپاش علاقوں میں نائٹروجنی کھاد کا استعمال پہلے اور دوسرے پانی کے ساتھ مکمل کر لیں تاہم ریتلے علاقوں میں چھوٹی اقساط میں ڈالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں