1

جڑانوالہ کی ڈوگر فیملی کے4سگے بھائی حلقہ کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل

جڑانوالہ (نامہ نگار)”جڑانوالہ کی ڈوگر فیملی کا اعزاز” 4سگے بھائی 4اہم عہدوں پر فائز، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کی ڈوگر فیملی کے سپوت 4سگے بھائی 4اہم عہدوں پر فائز ہو کر اہلیان حلقہ کی فلاح و بہبود اور خدمت میں مصروف عمل ہیں ڈوگر فیملی کے 4 سگے بھائیوں میں سردار اکبر علی ڈوگر جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور،سردار خان بہادر ڈوگر ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122،سردار آصف ڈوگر ڈپٹی کمشنر لیہ،سردار اصغر علی ڈوگر صدر پولٹری ایسوسی ایشن فیصل آباد اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ڈوگر فیملی کے 4 سگے بھائیوں کی 4 اہم عہدوں پر تعیناتیاں ہونے پر اہلیان جڑانوالہ و علاقہ نے مسرت کا اظہار کیا ہے چند دن قبل سردار اکبر علی ڈوگر نے جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور کا حلف بھی اٹھایا ہے جسکے بعد اہلیان حلقہ کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی سردار خان بہادر ڈوگر کا کہنا ہے کہ اہلیان جڑانوالہ کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے علاقے کی تعمیر و ترقی خوشحالی میری سیاست کا مقصد ہے عوام کی بے لوث خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے دوسری جانب اہلیان حلقہ نے ڈوگر فیملی کے سپوت 4 سگے بھائیوں کی 4 اہم عہدوں پر تعیناتیوں کو جڑانوالہ کیلئے اعزاز قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں