1

ادویات کی چوری اور ضیاع ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا،صوبائی وزیر صحت

لاہور(بیورو چیف)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے سی ای اوز ہیلتھ اور ایم ایس ہسپتال کی انتظامی ٹریننگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی مریض کو انکار نہیں کرتے، سرکاری ہسپتال ہر شہری کا حق ہیںـ انتظامی ٹریننگ کا مقصد مریض کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہےـصوبائی وزیر نے کہاکہ اللہ کے بعد سرکاری ہسپتال آنے والے مریضوں کا سہارا آپ ہیںـآپ مسیحائی کے مقدس پیشے سے منسلک ہیں، اس کا حق ادا کریںـاپنے ہسپتال کو اون کرنا سیکھیں، ذمہ داری کا احساس پیدا کریںـ مریضوں کو مطمئن دیکھ کر ہی حقیقی سکون ملتا ہےـصوبائی وزیر صحت و آبادی نے کہاکہ ریسورسز کا منصفانہ اور شفاف استعمال یقینی بنایا جائے اور ادویات کی مستحق مریضوں کو فراہمی یقینی بنائی جائے ـادویات کی چوری اور ضیاع ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اپنے توکل اور نیت کو مضبوط کریں، نیک نیتی سے کام کریںـہسپتال کا اصل معیار رات بارہ بجے کے بعد سامنے آتا ہےـ خواجہ عمران نے کہاکہ صحت کے مراکز کو 24/7 فعال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے جس کیلئے ڈی ایم ایس کی رات کے وقت ہسپتال میں موجودگی لازمی ہونی چاہیےـوزیر صحت و آبادی نے کہاکہ غفلت، لاپرواہی اور بدانتظامی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہےـعوام کو معیاری اور بروقت علاج کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہےـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں