2

کھیلوں میں برابری اور انصاف کے اصولوں کیلئے کھڑے ہیں’ محمد یوسف

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق حکومت پاکستان کے حالیہ فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے آئی سی سی قوانین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں چند بورڈز کی جانب سے کرکٹ پر اثر و رسوخ کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ یہ کھیل حقیقی معنوں میں ایک عالمی کھیل بن سکے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ ہم کرکٹ فخر کے ساتھ کھیلتے ہیں لیکن ہم کھیلوں میں برابری اور انصاف کے اصولوں کے لیے بھی کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں