2

عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس مداحوں کو نہ بھایا

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں سپر اسٹار ماہرہ خان کا ڈانس تنقید کی زد میں آ گیا۔پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا شمار ان فنکاراں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹی وی اور فلم دونوں میں غیر معمولی کامیابیاں سمیٹیں، ڈرامہ ہم سفر نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا، جبکہ صدقے تمہارے، شہرِ ذات، ہم کہاں کے سچے تھے اور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ان کے نمایاں پراجیکٹس میں شامل ہیں۔ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہے، حال ہی میں وہ وہاج علی کے ساتھ ایک خوبصورت ٹی وی کمرشل میں نظر آئیں، جبکہ دونوں جلد ایک ڈرامے میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔گزشتہ دنوں ماہرہ خان کو گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا، جہاں عاصم اظہر نے اپنا مشہور گانا ترستی ہیں نگاہیں پیش کیا، اس موقع پر ماہرہ خان کو اسی گانے کی دھن پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ماہرہ نے آف وائٹ پرنٹڈ انگرکھا شرٹ، چوڑی دار پاجامہ اور دوپٹہ زیب تن کر رکھا تھا، جبکہ ان کے کھلے بال ان کے انداز کو مزید نکھار رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں