3

شوبز انڈسٹری میں ایسی لابی موجود’ جو فنکاروں کی راہ میں رکاوٹ ہے’ شیزا ہاشمی

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی تھیٹر و شوبز انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ شیزا ہاشمی نے انڈسٹری میں کام کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے پروڈیوسرز و پروڈکشن ہائوسز اپنے دفتر بلاتے ہیں اور کام دینے کے بجائے وقت ضائع کرتے ہیں۔حال ہی میں شیزا ہاشمی نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مین اسٹریم ٹیلی وژن انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی اور بڑے بڑے پروڈیوسرز اور پروڈکشن ہائوسز کے پیچھے چھپے حقائق سے پردہ اٹھایا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیزا ہاشمی نے کہا کہ انڈسٹری میں لابی سسٹم موجود ہے، میں مختلف پروڈکشن ہائوسز گئی، جہاں مجھے گھنٹوں انتظار کروایا گیا اور پھر بغیر کوئی کام دیے واپس بھیج دیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ جب آپ ان سے کام کے لیے رابطہ کریں تو آپ کو تیسرے درجے کے لوگوں کے نمبر تھما دیے جاتے ہیں، یہ لوگ صرف انتہائی امیر اور بااثر پسِ منظر رکھنے والوں کو ہی اہمیت دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں