چیمبر آف کامرس تاجروں،صنعتکاروں کے حقوق کا ضامن

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبرشپ کا آغاز یکم فروری سے ہو چکا ہے’ جو لوگ پہلے سے ایف سی سی آئی کے ممبرہیں وہ آخری تاریخوں کا انتظار نہ کریں اور رش سے بچنے کیلئے اپنی ممبرشپ کی وقت پر تجدید کروا لیں’ ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں چیئرمین لائزون کمیٹی برائے ٹریڈ ‘ سابق صدر FCCI رانا محمد سکندراعظم خاں نے اجلاس کے شرکاء سے کیا’ اجلاس میں ممبران انجینئر شبیر احمد’ خرم نواز صدیقی’ بابر شہزاد’ جنید محمود بیگ’ رانا محمد سعید اقبال’ مرزا زاہد اقبال’ چوہدری طلعت گجر’ عبدالجبار’ فراز راشد نے شرکت کی’ رانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کا ممبر بننا کسی اعزاز سے کم نہیں’ چیمبر کا ممبر بننے کے کئی ایک فوائد ہیں’سکولوں’ کالجوں’ یونیورسٹیوں’ ایئرلائنز’ ریلویز’ مہنگے ترین ہسپتالوں سے اچھا خاصا ریلیف لے سکتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس تاجروں اور صنعت کاروں کے حقوق کا ضامن ہے’ چیمبر کے پلیٹ فارم پر ہم اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے نئے نئے تجربات کر سکتے ہیں’ اس کے علاوہ چیمبر کے پلیٹ فارم پر اپنے کاروبار کے تحفظ اور سرکاری محکموں کے کرپٹ افسران کے خلاف موثر انداز میں آواز بلند کر سکتے ہیں’انہوں نے کہا کہ کاروبار کے فروغ اور مسائل کے حل کیلئے چیمبر آف کامرس کا ممبر بننا ضروری ہے’ ہر وہ شخص چیمبر آف کامرس کا ممبر بن سکتا ہے جو ٹیکس پیڈ ہے’ انہوں نے کہا کہ فیصل چیمبرآف کامرس پاکستان کا تیسرا بڑا چیمبر ہے مگر عددی لحاظ سے ہم کراچی اور لاہور سے بہت پیچھے ہیں’ چیمبرآف کامرس کے ممبران کو امپورٹ اور ایکسپورٹ میں جو آسانیاں میسر ہیں وہ کسی اور کو نہیں ملتی’ اگر آپ چیمبر آف کامرس کے ممبر ہیں تو آپ کو دوسرے ممالک کے ویزے بھی آسانی سے ملیں گے اور چیمبر آپ کا ضامن ہو گا’ اس لئے بغیر وقت ضائع کئے خود کو چیمبر آف کامرس کا ممبر بنائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں