بھارت دہشتگردوں کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری روکنا چاہتا ہے،گرپتونت سنگھ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بھارت دہشتگردوں کے ذریعے پاکستان میں امریکی سرما یہ کاری کو روکنا چاہتا ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی سرپرستی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی سرپرستی میں ہوا۔ انہو ں نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان اور امریکی مفادات کیخلا ف براہِ راست کارروائی ہے، بھارت دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے ایک سو ستانوے دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز میں آپریشن کے دوران بائیس جوان اور چھتیس شہری بھی شہید ہوئے، دہشت گردوں کا نشانہ بننے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں