FDAکا غیر قانونی کمرشلائزیشن کیخلاف آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں انفورسمنٹ ٹیم ایف ڈی اے نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن کالونی، عوامی کالونی اور گلفشاں کالونی میں چھ رہائشی جائیدادوں کو غیرقانونی طور پر کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کرنے پر سربمہر کر دیا۔ قانون شکنی پر مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن کی زیرنگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سرپرستی میں انسپکٹر اسلم انصاری و دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ نے مختلف رہائشی کالونیوں میں جائیدادوں کی صورت حال کو چیک کیا تو گلفشاں کالونی میں رہائشی پلاٹ نمبر 394-A اور A-1، گلشن کالونی میں 129-A, 261-A, 39 سے 42 اور عوامی کالونی میں پلاٹ نمبر173 میں تعلیمی اداروں، کاروباری دفاتر اور دیگر کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کیاجا رہا تھا جنہیں فوری طور پر سربمہر کرکے مالکان کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے۔مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ رہائشی پلاٹس کو کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی باقاعدہ منظوری حاصل کرکے طے شدہ واجبات جمع کرائیں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں پر قصورواروں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں