2

صوابی میں پراسرار بیماری سے4بچے جاں بحق

صوابی (نامہ نگار)صوابی کے علاقے گند ف گائوں میں پراسرار بیماری کے باعث ایک ہفتے میں 4بچے جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 3ماہ سے 5سال تک ہیں جن کی شناخت محمد اویس، ابورد، عمر خان اور ابو ہریرہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق بچوں کی اموات خسرے کی وبا سے ہوئیں جبکہ ڈی ایچ او عبدالطیف نے بتایا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ٹیمیں متاثرہ علاقہ میں روانہ کر دی گئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں