15

جماعت اسلامی کی میئر کراچی کیخلاف عدم اعتماد کی تیاری

کراچی(بیورو چیف)جماعت اسلامی نے سٹی کونسل میں میئرکراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی۔سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر ایڈووکیٹ سیف الدین کے ترجمان کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر اراکین کونسل کے دستخط کا آغاز ہوگیا ہے اور پہلے مرحلے میں 29 خوا تین اراکین کونسل نے دستخط کیے۔ترجمان نے بتایا کہ جماعت اسلا می کے پاس 127ارکان کی تعداد ہے جبکہ دیگر جماعتوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت تحریک عدم اعتماد کیلئے ارکان کی تعداد مقرر نہیں، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیمطابق مرتضیٰ وہاب نئے انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ خیال رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں مخصوص نشستوں کے ساتھ کونسل کے اراکین کی تعداد 367ہے، میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 185ووٹ درکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں