ہانیہ عامر نے ایلومیناٹی کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ ہانیہ عامر نے ایلومیناٹی کے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔ساتھی اداکارہ و میزبان مشی خان کے ایلومیناٹی سے متعلق سنگین الزامات کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ نے کہا کہ یہ کیا معاملہ ہی آپ سب میرے پیچھے کیوں پڑ گئے ہیں پہلے ہی میرے پاس بہت سے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر اتنے الزامات اور تنازعات ہیں، کبھی میری شادی کے کارڈ چھاپ دیے جاتے ہیں، میری والدہ کو میرے کپڑے پہلے ہی پسند نہیں ہیں، میرا خاندان بھی میرے خلاف ہے، کبھی کہتے ہیں کہ میرے ڈمپل جعلی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اب آپ کہہ رہے ہیں کہ میں ایلومیناٹی ہوں، نہیں، میں ایلومیناٹی نہیں ہوں، اب یہ سب بند ہو جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں