3

ڈاکو بے قابو،مزید55مقامات پر لوٹ مار،مزاحمت پر نوجوان لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں نے ”ات” مچا دی’ مزید 55مقامات پر لوٹ مار’ مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی گئی’ شہری خوفزدہ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں مسلح ڈاکوئوں نے چک نمبر 7 ج ب کے رہائشی ریحان ولد شفیق کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرکے لوٹنا چاہا اور مزاحمت پر اسے گولی مار دی جو اس کے منہ پر لگی اور اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر مقامات پر شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی’ طلائی زیورات’ موبائل فونز وقیمتی سامان چھین لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق علامہ اقبال کالونی میں رفیع’ 54 رب میں علی’ 21 گ ب میں عابد’ 648 گ ب میں رفیق’ 21 گ ب میں امیر علی’ 200 رب میں راشد’ 97 رب میں لیاقت’ 137 گ ب میں رضوان’ رسول پارک میں ارم’ 7 ج ب میں عبدالمعیز’ جوہر کالونی میں زبیر سے نقدی’ طلائی زیورات وقیمتی سامان چھین لیا گیا’ ڈجکوٹ کے علاقہ پھرالہ موڑ سے ابوبکر کا ڈالہ’ مدینہ ٹائون کے علاقہ میں بلال کی کار’ 31 ج ب میں نصیر کا رکشہ چور لے اُڑے’ بلال نگر میں منظور’ 23 ج ب میں ساجد’ 242 ج ب میں خالد’ 66 ج ب میں اعظم’ آئرن مارکیٹ سے ندیم’ 22 گ ب میں ارشاد’ امریکن ہسپتال کے باہر سے احمد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں’ سہیل آباد سے جاوید’ 254 رب میں رفیق’ 66 گ ب میں شکیل’ 220 رب میں شہباز’ 632 گ ب میں علی’ 567 گ ب میں نجیب’ 39 گ ب میں طلحہ’ 30 گ ب میں سعید’ 620 گ ب میں غلام سرور’ مختار کالونی میں احمد شہزاد’ بانساں والی گلی میں اظہر’ سدھوپورہ میں احمد’ جمیل ٹائون میں بلاول’ ڈھڈیوالہ میں زاہد ایوب’ 203 رب میں زہراں بی بی’ نشاط آباد میں ریاض’ 49 ج ب میں اعظم’ ملت ٹائون میں عمران’ 110 ج ب میں قربان علی’ فیڈمک سے عاصم محمود’ ہمایوں ٹائون میں امین’ 31 ج ب میں حماد جبکہ 243 رب میں اورنگزیب کے گھروں اور دکانوں ودیگر مقامات سے قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں