1

آج سے 10 فروری تک بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے آج سے دس فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ترجمان این ڈی ایم اے کیمطابق اگلے تین روز پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہو گی، 9اوردس فروری کو پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔راولپنڈی،اٹک،چکوال اورجہلم سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، جنوبی پنجاب میں تیز ہوائوں کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں