1

قرآن و سنت کی تعلیمات کا فروغ بہت بڑی خوش بختی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چوہدری ٹریڈرز کے کامیاب دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں تمام برانچوں کے ملازمین کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا’ تقریب کے مہمان خصوصی میجر (ر) صفدر بشیر تھے’ تقریب میں چوہدری ٹریڈرز کے مینجنگ ڈائریکٹر حافظ چوہدری عاصم حبیب’ چوہدری آصف حبیب’ آصف منیر گورائیہ سمیت برانچ مینجرز’ زونل مینجرز’ اکائونٹنٹ اور فیلڈ ورکروں نے بھرپور شرکت کی’ تقریب میں مختلف کاروباری کمپنیوں کے افسران نے بھی خصوصی شرکت کی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے MD حافظ چوہدری عاصم حبیب نے کہا کہ چوہدری ٹریڈرز پورے فیصل آباد میں عوام کی خدمت کر رہا ہے اور دعائیں سمیٹ رہا ہے’ چوہدری عاصم حبیب نے ادارے کی کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی ٹیم کو دیا اور کہا کہ جس طرح میری ٹیم محنت’ لگن اور ایمانداری سے کام کر رہی ہے وہ انتہائی اطمینان بخش ہے’ اس موقع پر انہوں نے مختلف برانچوں کے ہونہار ملازمین میں تعریفی اسناد اور شیلڈ تقسیم کیں’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف منیر گورائیہ نے کہا کہ آج مجھے اس تقریب میں آ کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے’ میری دعا ہے کہ ان کا کاروبار دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی سے ہمکنار ہو’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میجر (ر) صفدر بشیر نے چوہدری ٹریڈرز کے MD حافظ چوہدری عاصم حبیب اور چوہدری آصف حبیب اور ان کی پوری ٹیم کو ادارے کے دس سال خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل کرنے پر مبارکباد دی’ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس ادارے کی کامیابی میں چوہدری عاصم حبیب اور ان کی ٹیم نے انتھک محنت کی ہے’ آخر میں قرآن کلاس کے انچارج قاری احسان الحق نے کہا کہ چوہدری ٹریڈرز کی کامیابی کا واحد راز قرآن کی تعلیم کو عام کرنا ہے’ چوہدری عاصم حبیب نے ادارے کے ملازمین کو قرآن کو صحیح طریقہ سے پڑھانے کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ انہیں جنت تک لے جائے گا’ اس ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کو قرآن کو ترجمے کے ساتھ پڑھانے کے ساتھ ساتھ قرآن کی تفسیر بھی پڑھائی جاتی ہے تاکہ انہیں قرآن کی روشنی میسر آ سکے’ اس موقع پر ادارے کی بہتری اور کامیابی کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں