3

کچے میں4خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دئیے

خیرپور (نامہ نگار) خیرپور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف جاری مشترکہ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے 4انتہائی خطرناک ڈاکوئوں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔پولیس کے مطابق سرینڈر کرنے والے ڈاکو اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، قتل، اقدامِ قتل، پولیس مقابلوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت 50 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں نے جرائم کی دنیا سے توبہ کرتے ہوئے خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔سرینڈر کرنے والے ڈاکوئوں میں عبدالجبار ناریجو، عبدالغفار ناریجو، عطا محمد ناریجو اور عبدالصمد ناریجو شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق برسوں سے کچے کے علاقے میں دہشت پھیلانے والے ان ڈاکوئوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی ہتھیار ڈالنے کا پیغام دے دیا ہے۔ڈی آئی جی سکھر ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں جاری نجات مہران آپریشن ڈاکوئوں کے مکمل خاتمے اور علاقے میں امن و امان کی بحالی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی مجرم کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں