9

فیصل آباد پولیس ان ایکشن،رواں سال592اشتہاری گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی قیادت میں رواں سال2026میں فیصل آباد پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں ‘ فیصل آباد پولیس نے مختلف تھانہ جات میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کل 592 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔ اشتہاری ملزمان میں اے کیٹیگری کے خطرناک 212 اور بی کیٹیگری کے 380 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ پولیس نے بہترین حکمت عملی کی بدولت قتل کے 23اقدام قتل 22 اور ڈکیتی ،راہزنی کے 207 ملزمان کوگرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری بہترین قیادت اور پیشہ وارانہ قابلیت کی بدولت ممکن ہوئی ۔سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو پابند سلاسل کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں