2

بچیانہ میں ریسکیو1122اسٹیشن کا خواب پورا ہونے جارہا ہے،ایم این اے بلال بدر،ایم پی اے خان بہادر ڈوگر

جڑانوالہ (نامہ نگار) ریسکیو 1122اسٹیشن بچیانہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ ایک کروڑ 77لاکھ روپے کی لاگت سے 6ماہ میں بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہو گی،میونسپل کمیٹی اور میگا پراجیکٹس کا اعلا ن ۔ بچیانہ میں جلد گریڈ اسٹیشن بنا کر بجلی کے تمام مسائل حل کر دیں گئے۔ میونسپل کمیٹی بنانے اور میں سڑکوں کی تعمیر سمیت بوائز ڈگری کالج بھی بہت جلد شروع کرنے جا رہے ہیں،عوامی نمائندگان کا تقریب سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کی بھرپور کوششوں کے نتیجے میں بچیانہ میں ریسکیو 1122 اسٹیشن کے قیام کیلئے بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھنے کی باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر،ایم این اے بلال بدر چوہدری نے کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 100 سردار اصغر ڈوگر،الحاج میاں رفیق طاہر،ملک یوسف، عابد حسین ملک،سید مقدس حسین زیدی، ثنا اللہ خان نیازی،ملک غلام مجتبی، ملک اشرف، ملک سلیم،میاں منظور احمد،میاں مقسود احمد تبسم اور رانا ریاست علی کے ہمراہ ریسکیو اسٹیشن بچیانہ کی عمارت کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر خصوصی دعا مانگی گئی اور منصوبے کے بروقت مکمل ہونے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔دونوں عوامی نمائندگان کا اسٹیشن چوک بچیانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے افسران سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات کی بھی کثیر تعداد موجود تھی اس اہم منصوبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کا کہنا تھا کہ بچیانہ میں ریسکیو اسٹیشن کا قیام میرا دیرینہ خواب تھا جو اب پورا ہونے جا رہا ہے۔اس منصوبے پر ایک کروڑ 77 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی اور اس کو 6 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بچیانہ کو شہری سہولیات سے مزین کرنے کیلئے اسے میونسپل کمیٹی کا درجہ دلوایا جا رہا ہے اور بچیانہ ننکانہ جڑانوالہ روڈ کو کشادہ کرکے کارپٹ روڈ تعمیر کی جائے گی،جس سے سفر آسان اور تیز رفتار ہو گا۔ بلال بدر چوہدری نے کہا کہ بچیانہ میں گریڈ اسٹیشن بنا کر بجلی کے تمام مسائل کو ختم کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں سے بچیانہ کی تقدیر بدل جائے گی۔عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں