1

رانا ابرار خاں رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد کے سینئر کلرک اور اخبار تقسیم کار رانا ابرار خاں گذشتہ روز رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کچھ دنوں سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی وہ خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم کی عمر52سال تھی۔ مرحوم کے پسماندگا ن میں بیوہ، تین بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں، علاوہ ازیں پرنسپل کالج عظمت ذکائ، شاہدہ ظفر وائس پرنسپل، سٹاف ممبران شاہدہ ذیشان، عطیہ لطیفی، شازیہ اعجاز، محمداعجاز نے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں