2

عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا بد ترین دہشتگردی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے اسلام آبا د دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں دہشت گردی کے ذریعے وطنِ عزیز کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔شہریوں کا قتل اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عبادت گاہوں پر حملے کرنے والوں کاکسی مزہب سے تعلق نہیں پاک فوج دہشت گردوں کاپوری طرح مقابلہ کررہی ہے اس ظلم کا بھی پوری طرح جواب دیا جائے گیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت جنگ میں ناکامی کے بعداپنی پراکسیوں کے ذریعے لڑرہاہے – اس حملہ میں بھارت اورطالبان گٹھ جوڑ ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاک فوج کے جوان جان کے نزرانے پیش کرکے دہشتگردی کامقابلہ کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں