1

ٹیچر کا غلطی پر طالب علم پر تھپڑوں کی بارش

ساہیوال (بیوروچیف) ساہیوال ڈی پی ایس کے اساتذہ پیار نہیں مار پر یقین رکھتے ہیں۔ ڈی پی ایس اساتذہ کی بدمعاشی عروج پر اردو کے استاد رائے بشیر نے درخواست میں غلطی کرنے پے ششم کلاس کے طالب علم پر تھپڑوں کی بارش کر دی اس دوران راے بشیر نے ہاتھ میں پکڑے ہوئے بورڈ مارکر کو بچے کے ماتھے پر مارا ۔ جس سے بچے کے ماتھے پر زخم بن گیا اور خون رسنے لگا بچہ ذہنی خوف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ان کا موقف ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اسکول تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجتے ہیں نہ کہ مار کھانے کے لیے۔ایک طرف تو ایجوکیشن منسٹر بچوں کو سرکاری اسکولز میں اچھی تربیت اور اچھی تعلیم کی بات کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں