2

دشمن پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ترلائی امام بارگاہ پر ھونیوالا خود کش حملہ شرمناک بزدلانہ کاروائی ہے۔ بے گناہ نمازیوں کا خون بہانے والے ملک وقوم کے کھلے دشمن ہیں ۔ اللہ کریم شہداء کے درجات بلند فرمائے انکی مغفرت فرمائے۔ زخمیو ں کو صحت ِ کاملہ سے نوازے۔ امن کے دشمن پاکستان کو عدم ِ استحکام کا شکار کرنا چاھتے ھیں ۔(انشاء اللہ) دھشت گرد تباہ ھونگے پاکستان تاقیامت زندہ و تابندہ رھے گا۔ نماز دوران بزدلانہ دہشت گرد کارروائی نے عوام کو حکومت سے مایوس کیا ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری،چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی، محمد رفیق لودھی، سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں