3

ٹوبہ میں گرینڈ صفائی ،بیوٹیفکیشن آپریشن کی جامع حکمت عملی تیار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت میونسپل سروسز کی بہتری اور شہر کی خوبصورتی کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا جس میں تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گرینڈ صفائی اور بیوٹیفیکیشن آپریشن کی جامع حکمت عملی تیار کی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، بلدیاتی اداروں کے افسران اور ستھرا پنجاب پروگرام کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر میں گرینڈ صفائی اور بیوٹیفیکیشن آپریشن کیا جائے گا، جس میں تمام دستیاب مشینری اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لایا جائے گا۔گرینڈ آپریشن کے دوران پارکس، گرین بیلٹس، قبرستانوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی کو خصوصی طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ جنرل بس اسٹینڈ پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ سڑکوں پر پیچ ورک، چوراہوں اور شاہراہوں کی بیوٹیفیکیشن کیلئے الگ سے پلان تشکیل دیا گیا ہے۔اجلاس میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی، لین مارکنگ اور زیبرا کراسنگز کی درستگی کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس کیساتھ ساتھ وال آرٹ بیوٹیفیکیشن، ڈائریکشن بورڈز کی تنصیب اور شہر کی مجموعی خوبصو رتی بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم، وال چا کنگ کے خاتمے، غیر قانونی بینرز اور فلیکسیز اتارنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ تجاوزات کے خلاف بیک وقت شہر بھر میں آپریشن اور مین ہول کورز کی مرمت کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں