گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چوردکان کے تالے توڑ کرمال وزر سمیٹ کر فرارہوگئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر243گ ب کے عبدالجبار کی دکان کے تالے توڑ کر اندر سے داخل ہو ئے اور وہاں سے ایک لاکھ روپے مالیت سے زائدکا سامان کریانہ ،نقدی وغیرہ چوری کر لیااور فرارہو گئے ۔ واردات کا اس وقت علم ہواہے دکان میں سامان بکھرا ہواپایا گیا ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔




