11

6ماہ کے دوران 9سو ارب پٹرولیم لیوی وصول

اسلام آباد (بیوروچیف) پٹرولیم لیوی کے حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویزات میں تفصیلات سامنے آگئیں۔شہری پیٹرولیم لیوی کے مسلسل بڑھتے ہوئے بوجھ کی زد میں ہیں اور مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سیزیادہ لیوی وصولی کاانکشاف ہواہے،وفاقی وزارت خزانہ کی تازہ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025-26کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 2025میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 822ارب 93کروڑ روپے تک پہنچ گئی جو ملک کی تاریخ میں کسی بھی ششماہی میں سب سے زیادہ ہے۔ دستاویزکے مطابق سالانہ بنیا د پرجولائی تا دسمبر لیوی کی وصولی میں273 ارب 51کروڑروپے کا اضافہ ہوا،گزشتہ سال جولائی تا دسمبر پیٹرولیم لیوی کی وصولی 549ارب 41کروڑ روپے تھی۔دستاویزکے مطابق رواں مالی سال کیلئے پیٹرولیم لیوی وصولی کا ہدف1468ارب 39 کروڑ 50لاکھ روپے مقرر ہے، گزشتہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی وصولی 1220ارب21کروڑ 30 لاکھ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں